سابق رُکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو گرفتار کرلیا گیا

ملتان(نیوز ڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ جمشید دستی کو آئل ٹینکر سے تیل چوری کرنے اور عملے کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیاہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کو آئل ٹینکر سے تیل چوری کرنے کے کیس میں مظفر گڑھ پولیس نے ملتان سے گرفتار کرلیاہے۔ جمشید دستی ضلع مظفرگڑھ سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ سرکاری پانی چوری کرنے کے کیس میں بھی جیل جاچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جمشید دستی ایک کیس میں پیشی کیلئے عدالت میں آئے تھے جہاں سے گھر واپسی پر انہیں مظفر گڑھ پولیس نے گرفتار کرکے ملتان کے کینٹ تھانہ منتقل کردیاہے۔جمشید دستی کے دو گن مین اور پانچ ساتھی بھی اس مقدمہ میں نامزد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں