چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد563ہوگئی لیکن جاپانی جہاز میں پھنسے 3ہزارلوگوں کا کیا بنا؟ افسوسناک خبرآگئی

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد563ہوگئی جبکہ جاپان کے بحری جہاز میں پھنسے تین ہزار سات سو افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں کیونکہ جہاز پر موجود مزید دس افراد میں کرونا وائرس کی تشیخص ہوگئی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہانگ کانگ سے واپس آنے والے اس جہاز پر کل تین ہزار سات سو افراد سوار ہیں جنہیں احتیاطی طور پرتائیوان کے ساحل کے قریب روک لیاگیاتھااور اس میں موجود افراد میں وائرس کی موجودگی جاننے کیلئے ٹیسٹ کئے گئے جس سے مزید دس افراد میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد جہازپر موجود وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بیس ہوگئی ہے جبکہ دیگر افراد کا طبی معائنہ ابھی جاری ہے۔رائٹرز کے مطابق جہاز کو الگ تھلگ کردیئے جانے کی وجہ سے جہاز پر سوار تقریبا تین ہزار سات سو افراد بے چینی کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بحری جہاز پر موجود امریکی شہریوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکی حکام اپنے شہریوں کو نکالنے کیلئے انتظامات کریں گے۔دوسری جانب چینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے مزید73افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد563ہوگئی ہے۔ جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اٹھائیس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں