ہم بنگلہ دیش کو آسان نہیں لے رہے کیونکہ ۔۔۔ اظہر علی نے ٹیسٹ میچ سے قبل حیران کن اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز کے انعقاد کا کریڈٹ کرکٹ بورڈ کو جاتا ہے ، انٹر نیشنل ٹیموں کاپاکستان آ کر کھیلنا مثبت قدم ہے ، پنڈی میں عام طور پر ٹیسٹ میچ نتیجہ خیز ہوتا ہے ، بنگلہ دیش کو آسان نہیں لے رہے کیونکہ ان کے پاس کھلاڑی ہیں جو میچ جتوا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اظہر علی کا کہناتھا کہ کوشش ہو گی کہ بطور کپتان پرفارمنس دوں اور جیت میں اہم کردار ادا کروں ، کوشش ہو گی کہ کراچی ٹیسٹ کے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے پاکستان میں کرکٹ ہو گی ،انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے معاملات بہتر ہوں گے ، نئے بولنگ اٹیک پر اعتماد ہے اور اچھا پرفارم کر رہے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ راولپنڈی کا کراؤڈ بہترین ہے اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کراؤڈ بھر پور تھا ، امید ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں بھی کراوڈ سٹیڈیم کا رخ کرے گا ، ہم بنگلہ دیش کو آسان نہیں لے رہے کیونکہ ان کے پاس کھلاڑی ہیں جو میچ جتوا سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں