پاکستان کھیلوں کیلئے پرامن ملک ،اب کرکٹ کا کونسا ایونٹ ہوگا؟کرکٹ شائقین کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نامزد سکیورٹی آفیشل نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک بن چکا ہے اور کرکٹ سمیت تمام انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کیلئے انتہائی موزوں ہے جس کیلئے حکومت اور سکیورٹی اداروں نے قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کیلئے سکیورٹی انتظامات کی جانچ اور منظوری دینے کی خدمات انجام دینے والے غیرملکی سکیورٹی ادارے کے برطانوی نژاد پاکستانی شاہد افسر نے جہانگیرخان انٹرنیشنل سکواش کمپلیکس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کا مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھولنے کی کوششوں میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔14 ویں چیف آف دی نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پی ایس اے کی جانب سے نامزد شاہد افسر نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں تیزی کے ساتھ آنے والی بہتری میں بتدریج اضافہ ملک میں انٹرنیشنل سپورٹس کے انعقاد کی راہیں کھولے گا جبکہ پی ایس ایل فائیو پاکستان کرکٹ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔پی ایس ایل 3اور4کے دوران خدمات انجام دینے والے شاہد افسر نے کہا کہ 20 فروری سے شروع ہونے والی لیگ کے 5 ویں سیزن کیلئے بھرپور سکیورٹی انتظامات پرہم ہرطرح سے مطمئن ہیں، کراچی اورلاہورکی طرح راولپنڈی اورملتان میں بھی مطلوبہ معیار کے سکیورٹی انتظامات کا اہتمام کئے جانے پر ہم نے آئی سی سی کو دونوں مراکز کی کلیئرنس دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں