آٹا‘چینی بحران پر وزیراعظم اورجہانگیرترین کے اختلافات پر پرویزخٹک نے میدان میں آگئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آٹا‘چینی بحران پر وزیراعظم اورجہانگیرترین کےاختلافات پر پرویزخٹک نے ان سے ملاقات کی،وزیراعظم عمران خان سے اختلافات دور کرنے کیلئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین سے اہم ملاقات کی ،جہانگیر ترین نے پرویز خٹک کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔تحریک ا نصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے پارٹی رہنماؤں،ارکان اسمبلی نے انکی اسلام آباد رہائش گاہ پر ملاقات کی۔جہانگیر ترین سے ملاقات کرنیوالے ارکان قومی اسمبلی میں میانوالی سے امجد علی خان‘راجن پور سے سردار نصراللہ خان دریشک‘مظفر گڑھ سے طلال گوپانگ‘سابق ایم این اے سردار عاشق گوپانگ‘فیصل آباد سے فیض اللہ کموکا‘ کراچی سے جمیل احمدخان‘فہیم خان‘آفتاب جہانگیراور عطاءاللہ شامل تھے۔ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کاغذی کارروائی نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود اورمسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘عوام کی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔جہانگیر ترین کی دعوت پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر زراعت ڈاکٹر نیل فاریسٹرپاکستان پہنچے جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔نیل فاریسٹر ملک بھرمیں کپاس کی پیداوار بہتربنانے کے حوالے سے سیمینارزسے خطاب کرینگے اور سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان کوجدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تجاویزدینگے۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ آٹے اور چینی کے بحران کی وجہ سے عمران خان اور جہانگیر ترین میں دوریاں پیدا ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اہم شخصیات پریشان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں