حکومت نے IMP سے معافی مانگ لی ، وجہ کیابنی ؟ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ جوڑ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن کامران شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ جوڑ دیئے ہیں اور معافی مانگ رہی ہے۔حکومت کے ٹیکس کولیکشن کا ہدف پورا نہیں ہو ا300 ارب روپے کا خسارہ ہے۔ ایم آئی ایم ایف نے شبر زیدی کے حوالے سے پوچھا تو کہا گیا وہ چھٹیوں پر ہے، آئی ایم ایف نے ہدف پورے نہ ہونے پر حکومت سے گیس کے نرخ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔جس پر حکومت نے آئی ایم ایف کو ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ اینکر پرسن کامران شاہد نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے بہت پریشان ہے۔گیس میٹر کے رینٹ20 سے بڑھا کر 80 روپے کردیا گیا ہے۔ عام صارفین کے لئے گیس ٹریف 5 فیصد بڑھائے جائیں گے۔ پاور پلانٹ کے گیس ٹیرف میں 12 جبکہ صنعتوں کے لئے ٹیرف میں 15 فیصد اضافہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں