بات بالآخر وہی نکلی ۔۔۔ اسد عمر کو کابینہ میں کیوں اور کس کے کہنے ہر دوبارہ شامل گیا ؟ سارا گیم پلان منظرعام پر آگیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کا دوست ہوں، ان کے ساتھ کھڑا ہوں،میں وزارت کا بھوکا نہیں،کابینہ میں عوام کی آواز ہوں،انہوں نے کہا کہ اسدعمر کام کا آدمی ہے وزیراعظم کو کہا کہ اسد عمر کو واپس لے عمران خان نے میری بات مانی ،اسدعمر کو واپس آتے آتے 7،6ماہ لگ گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکمرانی میں وقت گزرنے کاپتہ نہیں چلتا، ایم ایل ون عمران خان کے دور میں ہی بنے گا، چند ما ہ میں افتتاح کریں گے ،مودی کے دورمیں جنگ کے شدیدخطرات ہیں،مودی نے کوئی مکارانہ حرکت کی توعوام پاک فوج کےساتھ مل کرلڑیں گے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لال چوک سے لال حویلی کا خون کا رشتہ ہے،پاکستان دنیا بھرکے مسلمانوں کی آخری امیدہے،بھارت سے جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑیں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ق لیگ کی جانب سے تحریک انصاف حکومت کے خلاف کھل کر مخالفت سامنے آگئی۔پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف بڑی جماعت ہے ان کے سوچنے کا انداز الگ ہے،وہ اپنے غلط فیصلوں کی سزاپائیں ہم کیوں ان کے غلط فیصلوں کی بھینٹ چڑھیں۔نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال انتظار کیا کہ معاملات بہتر ہوں لیکن نہیں ہوئے۔یہی جرم سرزد ہوا کہ اتحادی ہونے کے ناطے عوام کے حقوق کی بات کی کیونکہ ہم نے عوام میں بھی جانا ہے۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پرویز الٰہی کے بدترین مخالف بھی ان کی تعریف کرتے ہیں،حمزہ شہباز نے بھی فلور پر ان کی تعریف کی،شہبازشریف نے 1122کی طرح بے تحاشا پراجیکٹ شروع کئے۔سیاسی آدمی کی مزدوری یہی ہوتی ہے کہ اس کے کاموں کی تعریف کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ساری زندگی سے پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، ایک دوسرے سے ملتے رہے ہیں۔بیوروکریسی گورنر پنجاب کی کالز کا جواب تک نہیں دیتی،جوبیوروکریسی بات نہیں سنتی اس نے مسائل کیا حل کرنے ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرسکتی ہے لیکن کر کیوں نہیں رہی؟ہم مہنگائی کم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تو انہیں برا لگتا ہے۔طارق چیمہ نے مزید کہا کہ ہم ایک ہی کشتی کے سوار ہیں اور کشتی ڈوبی تو ان کی وجہ سے ہی ڈوبے گی، کنارے لگی تو دونوں کی کشتی پار لگے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں