معروف براڈ کاسٹر اور کالم نگار انتقال کرگئے،ملکی فضا سوگوار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف براڈ کاسٹر اور کالم نگار نور اظہر جعفری طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔معروف براڈ کاسٹر اور کالم نگار نور اظہر جعفری نے ریڈیو حیدرآباد کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں، متعدد ڈرامے لکھے، صداکاری کی، انائونسر رہے،گیتوں بھری کہانی لکھی، ریڈیو ڈراموں کے بہترین پروڈیوسر رہے، ڈپٹی کنٹرولر حیدرآباد ریڈیو اسٹیشن کے عہدے سے ریٹائر ہوئے، کافی عرصے تک قومی روزنامے کیلئے کالم لکھتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں