چین کا وزٹ‌کرنے والے مسافروں کو اچانک کہاں‌شفٹ کر دیا گیا ؟ جانئے

ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کے جنرل ڈاریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس نے ایک نیا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت مملکت میں فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے داخل ہونے ہر اس مسافر کا طبی معائنہ کیا جائے جس نے سعودی عرب آنے سے قبل کم سے کم 15 دن چین میں گذارے ہوں عرب ٹی وی کے مطابق اس اقدام کا مقصد چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کرنا ہے تاکہ مملکت کو اس مہلک وباء سے محفوظ رکھا جا سکےادھر دوسری طرف سعودی وزارت صحت نے قومی مرکز برائے تحفظ وانسداد وبائی امراض کے تعاون سے مملکت کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے کرونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ شہریوں کو ان حفاظتی اقدامات اور ہدایات سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں