ویڈیوز سے بدنام گلوکارہ رابی پیرزادہ کی زندگی میں انقلاب۔۔۔۔ جان کر مداح عش عش کراٹھیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) شوبز کی دنیا چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مسجد نبوی سے ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ عمرے کی ادائیگی نے ان کی زندگی بدل دی۔ رابی پیرزادہ نے ویڈیوپیغام میں کہا کہ آج میری سالگرہ ہے، اورآپ سب سے مجھے اپنی سالگرہ کا تحفہ چاہیے اور میں چاہتی ہوں کہ تحفے کے طور پر آپ لوگ میرے حق میں دعا کریں کہ میں نے اپنی زندگی کے بارے میں جوفیصلہ لیا ہے صراط مستقیم پر چلنے کا میں اس پرثابت قدم رہوں۔ رابی نے کہا ہمارا سوشل میڈیا آج گانوں، ڈراموں اور دیگر باتوں سے بھرا ہوا ہے ، لہٰذا سوشل میڈیا کو آپ لوگ اسلامی مواد سے بھی بھریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں