انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔! اہم ترین ’وزیر ‘ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، اسلام آباد سے افسوسناک خبرآگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر معدنیات محمد شفیق انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر معدنیات محمد شفیق دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمد شفیق کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔محمد شفیق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما تھے۔وہ گانچھے حلقہ 3 سےن لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔سیاسی شخصیات نے محمد شفیق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ جب مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی محمد شفیق کے انتقال پر گہرے غم و رنج کا اظہار کیا گیا ہے، لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ محمد شفیق نے جو خدمات پارٹی اور ملک کے لیے دی ہیں وہ گراں قدر ہیں ، انہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، و پارٹی کے دیرینہ کارکن تھے ، محمد شفیق کی نمازں جنازہ انکے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی جبکہ انکی آخری رسومات میں سیاسی، سماجی ، کاروباری افراد کی شرکت کے پیش نظر علاقے کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین آبائی قبرستان میں کی جائے گی جبکہ انکی رسمِ قُل کا ختم انکی رہائش گاہ پر ہی منعقد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں