سعودی عرب کی دورہ ملائیشیا پر ناراضگی ،عمران خان نے بھی دو ٹوک پیغام دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماعطاء اللہ ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔ وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا پر سعودی عرب کو خدشات تھےکہ کوالالمپور سمٹ کو او آئی سی کے متبادل مسلم ممالک کی نمائندگی کے لئے لایا جا رہا ہے ۔جس کے بعد وزیراعظم عمرا ن خان نے سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کو اعتماد میں لیا جس میں ترکی اور ملائیشیا شامل ہیں۔ عطاء اللہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ہم اپنے دوست ملک سعودی عرب کو ناراض نہ کریں ۔سعودی عرب نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ۔ وزیراعظم یہ بھی چاہتے ہیں کہ دیگر اسلامی ممالک کو بھی ساتھ لے کر چلا جائے۔عطاء اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اختلافات پر بھی وزیراعظم نے مثبت کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز ملائیشیا کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہیں کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر افسوس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں