انا للہ وانا الیہ راجعون : سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک) سابق ایم این اے چوہدری عبدالستار مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ملتان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر حماد اظہر، میاں محمد اظہر سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ایم این اے محمد جنید انوار چوہدری،ایم پی اے سردار ایوب خاں گادھی، سابق ایم پی اے سردار مسعود خاں گادھی، سابق ناظم چوہدری نیاز احمد، گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بھائی تحریک انصاف کے رہنما رمضان پرویز، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر میاں منظور احمد ناز، ڈسٹرکٹ بار کے صدر چوہدری ناصر اقبال ایڈووکیٹ، تحریک انصاف لائرز ونگ کے صدر میاں عبدالباسط ایڈووکیٹ سمیت سابق ناظمین، سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کل 5فروری بدھ کو الہلال چوک ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ان کی رہائش گاہ پر دن گیارہ بجے جبکہ دوپہر بارہ بجے دعا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں