معروف بھارتی اداکارہ کروناوائرس کے ’خاتمے ‘کیلئے چین پہنچ گئیں

ممبئی(نیوز ڈیسک)ایک ایسے وقت میں جب دنیابھرکے سائنسدان قاتل کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت بھی کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے میدان میں آگئی ہیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں راکھی ساونت نے کہا کہ ’ دوستو ابھی میں فلائٹ میں ہوں اورمیں جا رہی ہوں چین،یہ جو وائرس ہے نہ کرونا وائرس، اسے مارنے،میرے ساتھ میرے بہت سارے سپاہی بھی ہیں‘ راکھی نے کہا کہ میں چین جارہی ہوں ،سارے وائرس کو ختم کرکے آوں گی، پریشان نہ ہوں اب کوئی بیمار نہیں ہوگا۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہامودی جی میں چین جار ہی ہوں سارے وائرس کو ختم کرنے دعاکرنا۔انہوں نے کہاوہ ناسا(خلائی ادارہ) سے ایسی دوا لے کر جارہی ہیں جو وائرس کو مار دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں