پاکستان تحریک انصاف کے 3 وزراء نے پارٹی قیادت سے ناراض ہو کر مسلم لیگ (ن) سے رابطہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) افواہیں سچ ثابت ہوئیں ۔عمران خان کے قریبی لوگ انکی خبریں ن لیگ تک پہچاتے ہیں، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی لوگ ان کے درمیان ہونے والی گفتگو ن لیگ تک پہنچا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 3 وزرا نے ناراض ہونے کے بعد مسلم لیگ ن سے رابطہ کیا ۔ واضع رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئی بی سے وزراء کی رپورٹس لیتے ہیں، جو انہیں لینی بھی چاہیں. انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے جبکہ کرپشن کا معاملے پر بھی کسی قسم رعایت نہ برتنے کا کہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پروجیکشن کے لیے کابینہ کے اندر کی بات باہر نہیں آنی چاہیے اور جو ایسا کرتا ہے وہ سیاسی لحاظ سے بددیانت لوگ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کابینہ میں بھی کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو کہ اندر کی باتیں باہر جا کر بتاتے ہیں. انکا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی کاروباری آدمی چینی کا کاروبار نہیں کرتا صرف سیاست دان کرتے ہیں، سیاستدان جب آتا ہے تو ایک مخصوص صنعت میں آتا ہے اور وہی صنعت ترقی کرتی ہے۔ اب اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی لوگ ان کے درمیان ہونے والی گفتگو ن لیگ تک پہنچا رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے 3 وزرا نے ناراض ہونے کے بعد مسلم لیگ ن سے رابطہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں