پاک فوج زندہ باد ۔۔۔ کشمیریوں بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے دھماکے دار بیان نے مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آج کا دن یکجہتی کے اظہار سے بڑھ کر اہمیت رکھتا ہے، کشمیری حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کے حوصلے و ہمت کی داد دیتے ہیں، دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، کشمیریوں کیلئے غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی، کشمیری عوام ثابت قدمی سے بھارتی جبر کا مقابلہ کر رہے ہیں، پائیدار امن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا یوم یکجہتی کشمیر مذموم بھارتی جارحیت کے تناظر میں منایا جا رہا ہے، بھارتی جارحیت کا مقصد کشمیریوں کے حقوق غضب کرنا ہے، بھارتی جارحیت کا مقصد کشمیریوں کو طاقت کے زور پر دبانا ہے، وادی کو جیل میں بدل دیا گیا، لاکھوں کشمیری قید ہیں، لاکھوں کشمیری حق خوداردیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی کشمیریوں کا حق تسلیم کرچکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں