سعودی عرب میں5ممالک کے تارکین وطن کو ٹیکس اور جرمانے معاف کر دیے گئے

ریاض ۔ (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے حکام نے کہا ہے کہ پانچ ممالک ( ایتھوپیا، صومالیہ، نائیجیریا، چاڈ اور اریٹریا )کے شہری مستقل طور پر وطن واپس جانا چاہیں تو حکومتی فیس، جرمانے اور ٹیکس ان پر لاگو نہیں ہوں گے۔عکاظ اخبار کے مطابق سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایتھوپیا، صومالیہ، نائیجیریا، چاڈ اور اریٹریا کے غیر قانونی تارکین کو وطن واپسی پر تمام فیسوں سے استثنیٰ دیا جائے۔سعودی حکومت نے ان ممالک کے شہریوں کو واطن واپس جانے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی ہے۔سعودی سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ممالک کے شہریوں کو حکومت کی تمام فیسوں کے علاوہ ٹریفک جرمانے اور تمام ٹیکس معاف ہیں بشرطیکہ وہ مستقل طور پر اپنے وطن واپس چلے جائیں۔ذرائع کے مطابق ’مہلت سے فائدہ اٹھانے والوں پر واجب الادا فیس، جرمانے اور ٹیکس ان پر قرض کے طور پر درج کیے جائیں گے تاہم اگر وہ نئے ویزے پر واپسآنا چاہیں تو اس وقت انہیں یہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں