0

ملالہ جلدی سیکھنے والی ہیں یا شاید میں ۔۔۔ملالہ یوسفزئی اور شہزاد رائے کی ناقابل یقین تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی شطرنج کا کھیل کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میںشہزاد رائے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ہیں اور دونوں شطرنج کھیل رہے ہیں۔ شہزاد رائے نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ملالہ جلدی سیکھنے والی ہیں یا شاید میں ایک اچھا استاد ہوں۔ گلوکار کی اِس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں