آج لال حویلی میں کیا بڑا ہونیوالا ہے ؟ پنڈی بوائے کا انوکھا اقدام ، جان کر آپ بھی داد دینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے کل ، لال حویلی کے باہر احتجاجی جلسے کا اعلان کیا ہے۔شیخ رشید احمد نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے کشمیر میں کرنے والے ظلم کیخلاف اور ہندوستان میں مسلمانوں کے شریعت بل کیخلاف 5 فروری دوپہر دو بجے لال حویلی کے باہر عظیم و شان احتجاجی جلسہ کیا جائے گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ لال حویلی کا سری نگر لال چوک سے وہی رشتہ ہے جو مسلمان کا مسلمان سے ہے ، یہ خون کا رشتہ ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بہادرانہ جدوجہد کی پختہ سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے پچھلے سال 5 اگست کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی اور براہ راست نفی کرتے ہوئے ایسے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات اٹھائے جو بھارت کی موجودحکومت کی آر ایس ایس متاثرہ اُس ہندوتا سوچ کی عکاسی کرتے ہیں ، بھارت کے ان قابل مذمت اقدامات کے باعث آج بھارت دُنیا کے سامنے ایک جارحانہ او ر فاشسٹ ملک ثابت ہو چکا ہے اور اس کی نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اُتر چکا ہے،تمام تر آزمائش میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام نے ایک مثالی عزم حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، جموں وکشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے اور جموں وکشمیر کے عوام کی خواہشات کے عین مطابق اس مسئلے کے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا،بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور انسانیت سوز اقدامات کا فوری نوٹس لے اور بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے نفاذ کی صورت میں اقوام متحدہ اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں