ٹرالر کے ڈرائیور نے اپنے ہی کنڈکٹر کو ساتھیوں سے مل کرجنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا

اٹک(نیوز ڈیسک ) ضلع پنڈی گھیب کے نواحی گاو¿ں توت کا 18 سالہ نوجوان جنسی زیادتی کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اٹک کے ضلع پنڈی گھیب کے نواحی گاو¿ں توت کے رہائشی 18 سالہ نوجوان کو ڈرائیور نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور نوجوان پر جنسی تشدد کیا۔زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد نوجوان کی حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تاہم نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔نوجوان ابو بکر ٹرالر پر کنڈیکٹری کرتا تھا ۔بچے کے والد نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرادی جب کہ پولیس کی ٹیم ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں