سیاست میں انٹری ۔۔۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے اچانک میدان میں آکر بڑا اعلان کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اداکاروں کو کبھی سیاست میں نہیں آنا چا ہئے البتہ آس پاس کی آگاہی رکھنا ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ مہدی حسن کو بھارت میں بھگوان مانا جاتا ہے اور نصرت فتح علی خان کی تصویر کو لوگ سجدہ کرتے ہیں۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہاکہ ہمارے ملک میں لوگوں کو موسیقی کے میدان میں آگے بڑھنے کے کم مواقع ملتے ہیں ،اس کی وجہ شاید میوزک کی تعلیم سے دوری ہے ،بھارت میں ہمارے گلوکاراپنانام بنالیتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہمارے گلوکار بھارت میں نام بنالیتے ہیں ،یہاں آگے بڑھنے کے مواقع کم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں