نامور خاتون افسران عائشہ بٹ اور جویریہ محمد کو کن عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ؟ تازہ ترین خبرآگئی

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جبکہ سات پولیس افسروں کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی۔ احمد مجتبیٰ کرامت ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈی نیشن گورنرسیکرٹریٹ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص ، ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن عبد الرحمن شاہ کو تبدیل کر کےایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈی نیشن گورنر سیکرٹریٹ ، تقرری کے منتظر توقیر حیدر کاظمی کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، تقرری کی منتظر صالح سعید کو پراجیکٹ ڈائریکٹر پی آئی یو پنجاب جبکہ اشعر اقبال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چکوال تعینات کر دیا گیا۔ ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں جویریہ محمد جمیل، عائشہ بٹ، شہزادہ عمر عباس، ضیا الدین، توحید احمد میمن، ارسلان شاہ زیب، کیپٹن (ر)علی بن طارق شامل ہیں۔ حکومت پنجاب نے 3 ایس پیز کو ریلیو کر کے انہیں ایف آئی اے رپورٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ، ان میں عبدالقادر قمر،عاطف اکرام، اطہر وحید شامل ہیں ۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ادھر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں مہرین فہیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور کو گریڈ18میں ترقی مل گئی۔ ترقی پانیوالوں میں جویریہ جمیل، عائشہ بٹ، شہزادہ عمر عباس و دیگر شامل صالح سعید پراجیکٹ ڈائریکٹر پی آئی یو تعینات ،احمد مجتبیٰ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں