سعودی بادشاہ کا روسی صدر کو ٹیلی فون ، کس معاملے پر بات چیت کی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ریاض (ویب ڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا ہے۔کریملن سے جاری بیان کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور روس کے صدرپیوٹن نے ٹیلی فون پر بات چیت میں عالمی آئل مارکیٹ کے استحکام کیلئے طریقہ کار اور اوپیک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماوں نے گلوبل ہائیڈروکاربن مارکیٹ کی صورتحال پر گفتگوکی۔دونوں رہنماؤں میں آرگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹنگ ممالک،اتحادیوں کا14،15فروری کواجلاس بلانے پر بھی غورجاری ہے۔اوپیک اجلاس مارچ میں منعقد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں