شاہد خاقان کا عوام کو عمران خان والا مشورہ، خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے عوام کو وزیرٍِ اعظم عمران خان والا مشورہ دے ڈالا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت کے لیے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی پیش ہوئے۔سماعت کے بعد احاطۂ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام گھبرائیں نہیں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آج سے نہیں جب سے آئی ہے تب سے ناکام ہے، ملک میں آج آٹے اور چینی کی قیمتیں دیکھیں، ہر روز پاکستان کے عوام سے 2 ارب روپے لوٹے جا رہے ہیں۔شاہد خاقان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار بتائیں کہ عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ حکومت میں جو مرضی تبدیلی لے آئیں اب بہتری نہیں آئے گی۔اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کیس میں سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 فروری تک توسیع کر دی۔نواز شریف کی شاہد خاقان کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ کے سلسلے میں احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی۔دورانِ سماعت جج اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ کچھ ملزمان نے حاضری یقینی بنانے کے لیے ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے 1 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرنے کے بعد کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں