چھٹی کے دوران پرائمری سکول میں بھگدڑ مچنے سے 14 بچے ہلاک، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے

کینیا کے ایک پرائمری اسکول میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 14 بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ کینیا کے ٹاؤن کاکامیگا کے اسکول میں اس وقت پیش آیا جب چھٹی کے بعد بچے اسکول سے اپنے گھروں کو جارہے تھے۔ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔کینیا پولیس نے بھگدڑ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی، پولیس نے اس حوالے سے اسکول کے اساتذہ اور انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی ہے۔واقعے کی خبر میڈیا پر نشر ہوتے ہی بچوں کے والدین اسکول اور اسپتال پہنچ گئے ہیں۔کینیا کے وزیر اعظم رائلہ اوڈنگا نے ٹوئٹر پیغام میں بچوں کے والدین سے دکھ کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں