اسٹیج اداکارہ زارا خان ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئیں اورپھر ۔۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے اسٹیج اداکارہ زارا خان ڈاکوں کے ہتھے چڑھ گئیں، تفصیلات کے مطابق اداکارہ زاراخان گزشتہ رات اسٹیج ڈرامہ کرکے واپس گھر آرہی تھیں کہ پھول والی منڈی سگیاں پل کے قریب گن پوائنٹ پر لوٹ لی گئیں دو نامعلوم افراد نے اداکاہ کی گاڑی کو روک کر گن پوائنٹ پر ان سے قیمتی سونے کی چین، نقدی 50000 اور موبائل فون چھین لیا جاتے ہوئے گاڑی کی چابی بھی لے گئے ۔15 پر کال کرنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوئوں کے خلاف پرچہ درج کرلیا ہے۔اداکارہ کاکہنا ہے کہ ایساے علاقوں میں پولیس کی گشت بڑھانی چاہیئے تاکہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں