کرکٹر وہاب ریاض نے ریٹائرمنٹ بارے حتمی فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وہاب ریاض کا بین الاقوامی کرکٹ سے فی الحال ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان، فاسٹ باولر کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے سلیکٹ نہ کیے جانے کا دکھ ہے، جو ہو گیا اس کی وجہ سے پریشان نہیں، کوشش ہے مستقبل میں دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کروں۔ تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ باولر وہاب ریاض بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے منتخب نہ کیے جانے پر دلبرداشتہ ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ محنت کر کے دوبارہ قومی ٹیم میں واپس آئیں۔بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے حوالے سے وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے فی الحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ وہاب ریاض کا مزید کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے سلیکٹ نہ ہونے پہ افسوس ہوتا ہے کیونکہ ملک کے لیے کھیلنا میرا خواب ہے۔جو ہو چکا اس کی وجہ سے پریشان ہونے کی بجائے اب میری کوشش ہے کہ مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کروں۔جیسی پرفارمنس دیتا ہوں ویسی ہی آئندہ بھی دینے کی کوشش کروں گا۔ وہاب ریاض کہتے ہیں کہ اس مرتبہ بہترین باؤلر بننے کی کوشش کروں گا جبکہ باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی پوری توجہ دے رہا ہوں۔ قومی ٹیم اور پی ایس ایل میں محمد عامر اور حارث روف کیساتھ اچھا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے کچھ عرصے کیلئے بریک لینے کا فیصلہ کیا تھا اور دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنے تھے۔ وہاب ریاض کو اسی فیصلے کی وجہ سے اب پی سی بی کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے انہیں بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی ڈراپ کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں