بریکنگ نیوز۔۔۔ ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں 5فروری بروز بدھ کو یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا ،یوم یکجہتی کشمیر پرملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ۔اس دن کی مناسبت سے آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےملک کی دینی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلوس او ریلیاں نکالی جائیں گی، سیمینارز منعقد ہوں گے اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔ کشمیری شہدا ء کی یاد میں ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی ۔یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ۔ سول سیکرٹری پنجاب سمیت وفاقی، صوبائی، ذیلی، خود مختار ، مقامی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے ادارے، عدالت عظمی، عدالت عالیہ اورماتحت عدالتیں، بینک ،مالیاتی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔ یاد رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات پر وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے تقریبات شروع کر دیں جس میں اس دن کو تحصیل سطح تک منایا جائے گا۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں اس حوالے سے ثقافتی شو منعقد کیا گیا جس کے ذریعے کشمیری ثقافت کو اجاگر کیا گیا اور سٹیج ڈرامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی عکاسی کی گٸ جبکہ عوام کی کثیر تعداد نے شو میں شرکت کی۔اس سلسلے میں پی این سی اے میں تصویری نمائش اور پپٹ شو کا بھی انعقاد گیا گیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھرپور عکاسی کی گئی۔انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹیڈیز اسلام آباد میں کشمیر کے حوالے سے خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا، پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے ممبران نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالےسے پریس کانفرس سے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں