پاکستانیوں کے لئےافسوس ناک خبر عمرہ ادائیگی سے واپسی پرخوفناک حادثہ،5پاکستانی جاں بحق

شیخوپورہ (نیوز ڈیسک ) عمرہ ادائیگی سے واپسی پر خوفناک حادثے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ کی حدود میں موٹروے پر عمر ادائیگی کے بعد واپس آنے والے 5 افراد کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ عبدالجبار ‘10 سالہ ابوحریرہ‘45 سالہ سجاد ستار ‘42 سالہ زبیدہ رشید شامل ہیں۔افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کار کو حادثہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد تمام لوگ واپس چنیوٹ جا رہے تھے کہ کار حادثے کا شکار ہو گئے۔ خانقاہ ڈوگراں میں پیش آنے والے حادثے میں ابتدائی طور پر 4 افراد جاں بحق ہوئے تاہم ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔اس کے علاوہ کار حادثے میں زخمی ہونے والے تین بچوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل جنازے پر جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔جاں بحق ہونے والوں میں وہ خاتون بھی شامل ہیں جس کے والد کا جنازہ پڑھنے کے لیے تمام لوگ جا رہے تھے۔کسی نے سچ ہی کہا ہے موت کب کس کو آجائے کچھ معلوم نہیں،جس کی واضح مثال ہمیں سیالکوٹ میں پیش آنے والے ایک واقعے سے ملی۔سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والی فیملی کی گاڑی کو حادثہ ہوا ہے۔حادثے کے دوران ماں، بیٹی، باپ اور بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔جب کہ 6 افراد شدید زخمی ہیں۔پل رکھ کیکر گوجرانوالہ کی رضیہ بی بی،مقدس بی بی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کیری ڈبہ میں والدہ کی فوتگی پر نواحی گاؤں سوہدیکی آ رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں