حج اخراجات میں کمی کریں : پاکستان کی درخواست پر سعودی عرب نے کیا جواب دے دیا ؟ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری حج2020 کے انتظامات کے سلسلے میں مکہ مکرمہ پہنچ گئے ، حج انتظاما ت فول پروف بنانے کے سلسلے میں مشائر (منیٰ) بنائے جانے والے ڈبل سٹوری خیموں کا دورہ کیااور سعودی وزارت حج سے حج اخراجات میں کمی کرنے کی درخواست کی، ڈائریکٹر حج مکہ ساجد اسدی اور موسسہ ایشیا کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہمراہ تھا،اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ منیٰ میں پاکستانی حجاج کوڈبل سٹوری خیموں کی سہولت بارے مشاورت سے فیصلہ کیاجائیگااورفیصلہ ہوجانے پر تیس ہزار سے زائد پاکستانی حجاج ڈبل سٹوری خیموں سے استفادہ کرسکیں گے ،انھیں بتایا گیا کہ مشائر میں پاکستانی حجاج کو تین وقت کاکھانا فراہم کیاجائے گاجبکہ خیموں میں کولنگ کا بھی بہترین انتظام ہوگا،وفاقی وزیرنے منیٰ میں حج انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا،بعدازاں وفاقی وزیرپیرنورالحق قادری نے سعودی وزارت حج کے حکام سے ملاقات کی اوران سے حج اخراجات میں کمی کی درخواست کی ، سعودی حکام نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ا س بارے حکومت سے رابطہ کرکے آگاہ کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں