متنازع تصاویر وائرل ہونے کے بعد نعمان سمیع نے علیزے شاہ کو حیران کن سرپرائز دے دیا

کراچی (ویب ڈیسک) ڈرامہ سیریل ’’عہدِوفا ‘‘ کی دُعا اداکارہ علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں۔ سوشل میڈیا پردونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ خاص لکھتے ہیں، اس لیے ان کے فالوورز کو ان کی گہری دوستی کا بخوبی اندازہ ہے۔حال ہی میں نعمان سمیع نے انسٹاگرام پرعلیزے کو اپنی پرخلوص دوستی کا یقین دلایا جس کے جواب میں اداکارہ نے انہیں اپنے لیے نعمت قرار دے دیا۔ نعمان سمیع نے اپنی اور علیزے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’تم نےہمیشہ مجھے سپورٹ کیا اور اچھے اور برے وقت میں میرا ساتھ دیا۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہر اچھے برے وقت میں ہمیشہ تمہارا ساتھ دوں گا، چاہے کچھ بھی ہو‘‘۔ جواب میں علیزے شاہ نے لکھا ’’میرے پاس زیادہ کہنے کو کچھ نہیں لیکن تم میرے لیے اللہ کی طرف سے نعمت ہو‘‘۔ علیزے نے یہی پوسٹ اپنے انسٹا گرام پر بھی ری پوسٹ کی۔ علیزے شاہ اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’’ عشق تماشا ‘‘ کیلئے علیزے کو ’بیسٹ ٹی وی سینسیشن ‘‘ کا ہم ایوارڈ مل چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں