0

دعائیں رنگ لے آئیں ، سارے خدشات دور ،چین سے 69 مسافر لیکر پرواز اسلام آباد لینڈ کرگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست پروازیں بحال چین کے شہر اورمچی سے نجی ایئر لائن کی پرواز CZ 60007 انہتر مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن کورونا وائرس کے باعث 29 جنوری سے بند کیا تھا جسے آج سے بحال کردیا گیا ہے۔چین کے شہر اورمچی سے آج صبح 8 بجکر 30 منٹ پر آنے والی پرواز نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہےذرائع کے مطابق چین سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر ہی اسکرینک کی جائے گی۔چین سے دس پاکستانی طالب علم پاکستان پہنچ گئےاس موقع پر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہوائی اڈے پر انتظامات کاجائزہ لیا اور صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ تمام ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا نظام مضبوط بنالیا ہے، حکومت ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ چین سے فلائٹ 69 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے جن میں 57 پاکستانی اور 12 چینی شامل ہیں۔ انہوں نے ان مسافروں سے انٹرویو بھی لیا ہے۔گزشتہ روز جوائنٹ سیکرٹری سول ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کا کہنا تھا کہ چین کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اورمچی کورونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان سے 3 ہزار 300 کلومیٹر شمال جنوب میں واقع ہے۔کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پریشان کن ہے، چینی سفیردوسری جانب چین میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد صرف چین میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 361 ہو گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ تعداد سن 2002 ءسے 2003 ءکے درمیان چین میں سارس SARS کی وباء سے مرنے والوں کی تعداد سے زیادہ ہے، سارس کی وباء سے چین میں 349 افراد ہلاک ہوئے تھے۔چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 2 ہزار 829 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 17 ہزار200 سے زائد ہو گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں