0

انتظار کی گھڑیاں ختم !دانش اوررومی پھرسے بڑی اسکرین پرآنے کوتیار؟ مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ وہ معروف ترین ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں رومی کا کردار ادا کرنے والے شیس گل کے ساتھ ایک اور پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ہدایت کارومصنف خلیل الرحمان قمرکے ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے اپنے کرداوں اورمعنی خیزڈائیلاگ کے باعث بہت مقبولیت حاصل کی۔ ڈرامہ کے سب ہی کرداروں نے اپنا اپنا کرداربخوبی انجام دیا جس کی مداحوں نے خوب تعریفیں بھی کی لیکن سب سے زیادہ جس کرداراوراندازبیاں کوسراہا گیا وہ ہمایوں سعید کے بیٹے کا کرداراداکارکرنے والا ’شیس گل‘ تھا جس کا نام ڈرامے میں رومی تھا۔ رومی اپنی اداکاری اور ڈائیلاگ کی بہترین ادائیگی کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔بے حد پزیرائی کے بعد اب ڈرامے کے مرکزی کردار ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پوسٹ پراشارہ دیا کہ وہ شیس گل کے ساتھ ایک بارپھر اداکاری کرتے نظر آئیں گے تاہم اس بار وہ ڈرامہ نہیں بلکہ فلم ہوگی۔ اداکار نے کہا کہ وہ شیس کے ساتھ انشا اللہ جلد ہی بڑے پردے پر نظرآئیں گے۔واضح رہے کہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو اپنی پہلی ہی قسط سے بے انتہا مقبول ڈرامہ رہا جب کہ ڈرامے کی آخری قسط سینیما گھروں میں دکھائی گئی تھی۔ ڈرامہ میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، عائزہ خان اورحرا مانی مرکزی کردار ادا کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں