0

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ 43سالہ شکیرا کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کی 43ویں سالگرہ تفصیلات کے مطابق شکیرا نے اپنا پہلا گانا 8 سال کی عُمر میں خود لکھا تھا جبکہ 13 سال کی عُمر میں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا۔ اِس دوران اُن کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی مگر فیفاورلڈ کپ 2010 کے گانے ’واکا واکا‘ سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور اُنہیں ہالی ووڈ واک آف فیم میں بھی شامل کرلیا گیا۔اُن کے گائے ہوئے دیگر گانوں میں ’ہپس ڈونٹ لائے‘ اور’بیوٹی فل لائر‘شامل ہیں جس نے اُنہیں مشہور ترین گلوکاراؤں کی صف میں لا کھڑا کیا۔2010ء میں شکیرا کو آئی ایل او کی جانب سے سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ اس کے علاوہ اُنہیں گریمی اور ایم ٹی وی میوزک سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں