آئندہ 24گھنٹے ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں لاہور،اسلام آباد،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،ناروال،ساہیوال، ملتان،اوکاڑہ اور رحیم یار خان میںموسم خشک اور سرد ،جبکہ پنجا ب کے میدا نی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے،اس کے سا تھ سا تھ مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری متوقع ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور اسلام آباد ، میں موسم خشک ،جبکہ گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں برف باری ہوئی اورموسم شدیدسرد رہا ،اسی طرح ملک کے دیگر علا قو ں میں موسم خشک اور سرد رہا، اتوار کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 8 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 6 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب85فیصد رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں