اسلام آباد(نیوز ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے شائقین کو مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پی سی بی نے زیادہ سے زیادہ شائقین کو اسٹیڈیم تک رسائی دینے کی غرض سے 4 جنرل اسٹینڈز مختص کرنے کی پلاننگ کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق مفت داخلے کی اجازت صرف شناختی کارڈ کے حامل افراد کو ہوگی، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 فروری سے کھیلا جائیگا۔پی سی بی نے اظہرعلی کی قیادت میں 16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، مہمان ٹیم 5 فروری کو پاکستان پہنچے گی
0