لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف پاکستانی اداکارہ کو شادی کے 7 ماہ بعدطلاق ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 63 برس کی عمر میں دوسری شادی کرنے والی پاکستانی معروف اداکارہ انجمن کو شادی کے تقریباً 7 ماہ بعد ہی طلاق ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پروڈیوسر لکی علی نے اداکارہ انجمن کو طلاق دے دی، مختصر مدت کے بعد ہی طلاق کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔لکی علی اور انجمن کی شادی 17 جون کو لاہور میں ہوئی تھی، پروڈیوسر نے اپنی اہلیہ کو شادی کے تحفے کے طور پر گاڑی اور گھر دی تھی۔ خیال رہے کہ انجمن کے پہلے شوہر مبین ملک کو 2013 میں ان کے گھر کے باہر قتل کردیا گیاتھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں