0

شیخ رشید نے ریلوے کا نظام بہتر بنانے کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اقدام اٹھا لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی میں ریلوے کی زمین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،کے سی آر کےلئے38 کنال زمین واگزار کرالی ہے،5 کنال اراضی واگزار کرانے کےلئے کل سندھ حکومت سے بات کریں گے، خواہش ہے سندھ حکومت سے بھروپور تعاون کریں۔ سپریم کورٹ نے کے سی آرپر 12 فروری کی مہلت دی ہے،عدالت نے اس سلسلے میں سندھ حکومت سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیر ریلوے نے کہا کہ سندھ حکومت کو ریلوے کی زمین دینے کےلئے تیار ہیں،کے سی آر کےلئے38کنال زمین واگزار کرالی ہے،5کنال اراضی واگزار کرانے کےلئے کل سندھ حکومت سے بات کریں گے، خواہش ہے سندھ حکومت سے بھروپور تعاون کریں۔شیخ رشید کاکہنا ہے کہ کراچی میں ریلوے کی زمین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،لاہورسے ذمہ داران افسران کوکراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،حیدرآباد کی ورکشاپ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان ٹریڈ ٹرین چلنے سے سمگلنگ کی روک تھام ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مزید نئی ٹرینیں چلانے کی گنجائش نہیں،کراچی کو اس کے شایان شان افسران دیں گے،اہل افسران ریلوے میں کام کررہے ہیں ،18ماہ میں کسی کو فریٹ ٹرین نہیں دی،وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ ایم کیو ایم کا علم نہیں،مرادعلی شاہ سے ملنے آیاہوں،کرونا وائرس پاکستان کےلئے بھی بہت بڑا امتحان ہے، کرونا وائرس سے پاکستان کی معیشت پر بہت فرق پڑےگا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فخر درانی لندن میں فیصل واوڈا کی خفیہ جائیدایں منظرعام پرلے آئے، آئیےآج آپ کو لندن کےقیمتی اور پوش علاقوں کی سیر کراتے ہیں،ان علاقوں میں فیصل واوڈا کی کون کونسی خفیہ جائیدادیں تھیں جسکا اسکے پاس منی ٹریل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے صحافی فخر درانی کا کہنا ہے کہ آئیےآج آپ کو لندن کےقیمتی اور پوش علاقوں کی سیر کراتے ہیں۔ ان علاقوں میں فیصل واوڈا کی کون کونسی خفیہ جائیدادیں تھیں جسکا اسکےپاس منی ٹریل نہیں، آئیےآپ کووہ پراپرٹیز دکھائیں، اقاموں اورمعمولی موضوعات پر پروگرام کرنے والےاس پر کب پروگرام کریں گے؟ انھوں نے مزید کہا کہ ان پراپرٹیز کے کاغذات بھی انکے پاس موجود ہیں، ساتھ ہی انھوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انکے مطابق فیصل واوڈا کی جائیدادوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں