0

بے روزگار نوجوان تیاری کرلیں ، بیرون ملک نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے اچانک دھماکے دار خبر آگئی ، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملائیشیا میں ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو روزگار حاصل ہونے کا امکان، ملائیشیاء میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں ایک لاکھ سے ایک لاکھ پچاس ہزار تک سکیورٹی گارڈز کی بھرتی کی گنجائش موجود، بھرتیوں کیلئے حتمی طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیاء میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے کہا ہے کہ ملائیشیاء کو سکیورٹی گارڈز کی برآمد کے حوالے سے حتمی طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے، ملائیشیا میںایک لاکھ سے ایک لاکھ پچاس ہزار تک سکیورٹی گارڈز کی بھرتی کی گنجائش موجود ہے۔ ایک انٹریو میں آمنہ بلوچ نے کہا کہ ملائیشیا نے دیگر ملکوں سے کم ہنر مند افراد کی درآمد روکنے کے بعد پاکستان سے سیکورٹی گارڈز کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ابتدائی بات چیت مکمل ہوچکی ہے، وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ ملائشیا کے دوران طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائیگی۔ اس سے پہلے ملائیشیا معاہدے کے تحت نیپال سے سیکورٹی گارڈز درآمد کرتا رہا ہے۔آمنہ بلوچ نے کہا کہ کم ہنر مند افراد ملائیشیا بھیجنے کیلئے اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے یہ بہترین وقت ہے۔وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملائیشیا میں ایک لاکھ سے ایک لاکھ پچاس ہزار تک پاکستانی سیکورٹی گارڈز بھرتی کی گنجائش موجود ہے۔ یہاں واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 2 روز بعد یعنی 3 فروری کو ملائیشیا کے دورے کیلئے روانہ ہوں گے۔ اس دورے کے دوران ویراعظم ملائیشیا کے وزیراعظم کیساتھ کم ہنر مند افراد کی درآمد اور دوسرے کئی اہم معاہدے طے کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں