0

ماہرہ خان کی طبیعت ناساز، مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کی دو چار دن سے طبیعت ناساز ہے، اداکارہ نے صحت یابی کے لیے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔ماہرہ خان نے لکھا کہ وہ ہر چار سے چھ گھنٹے میں دوائیاں استعمال کررہی ہیں لیکن طبعیت ٹھیک نہیں  ہوئی ہے۔اداکارہ نے مداحوں سے مشورہ مانگا کہ کوئی بھی دیسی نسخہ یا کوئی چیز جو میری اس بیماری سے جان چھڑا سکے تو بتائیں۔ماہرہ خان کے ٹویٹ کرتے ہی مداحوں نے صحت یابی کے مشورے دینے شروع کردئیے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’ایک دن کے لیے ٹویٹر استعمال کرنا چھوڑ دیں۔‘شمس جہانزیب نے کہا کہ ’مداح سارے حکیم ہیں کیا، 7 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے پانی پی لیں اور پڑھنے کے بعد نماز لازمی ہے۔ایک اور صارف جویریہ صدیقی نے کہا کہ ’پلیز آف کچھ دن آرا کریں۔‘ایک بھارتی خاتون مداح نے ماہرہ خان کو کہا کہ ’امید ہے آپ بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گی، بھارت کی جانب سے محبت بھرا پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں