0

ملک بھر میں خشک سردی کی لہر برقرار ، بارشیں کب ہونگی ؟ محکمہ موسمیات نے کیا پیشگوئی کردی ؟ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہورسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں لاہور،اسلام آباد،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،ناروال،ساہیوال، ملتان،اوکاڑہ اور رحیم یار خان میںموسم خشک اور سرد ،جبکہ پنجا ب کے میدا نی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے،اس کے سا تھ سا تھ مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری متوقع ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور اسلام آباد ، میں موسم خشک ،جبکہ گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں برف باری ہوئی اورموسم شدیدسرد رہا ،اسی طرح ملک کے دیگر علا قو ں میں موسم خشک اور سرد رہا، اتوار کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 8 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 6 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب85فیصد رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں