انا للہ وانا الیہ راجعون : شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی ، پوری قوم افسردہ

کراچی (نیوز ڈیسک) علامہ اقبال کے پوتے ڈاکٹر نوید اقبال اسلام آباد میں انتقال کرگئے ۔ 68 سالہ ڈاکٹر نوید اقبال شاعر مشرق کے بڑے بیٹے آفتاب اقبال کے صاحبزادے تھے ، انہوں نے کیلیفورنیا یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نوید اقبال طویل عرصے سے بیمار تھے ،ان کی تدفین ایچ نائن کے قبرستان میں کر دی گئی۔ ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ پر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں