چینی مزید مہنگی ، آئل ، دالیں ، لہسن ، کولنگ آئل ، پائوڈر ملک سمیت14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا ،ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی مزید ایک روپے 17پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی ،چینی کی قیمت 77روپے 89پیسے سے بڑھ کر 79روپے 6پیسے فی کلو ہوگئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہدو ہفتے میں چینی 4روپے 77پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،ایک ہفتے میں گھی کا ڈھائی کلو ٹن 24روپے مہنگا ہوا ،لہسن ایک ہفتے کے دوران 11روپے فی کلو مہنگا ہوا ،چکن برائلر زندہ مرغی فی کلو5روپے مہنگی ہوگئی ،ایک ہفتے میں دالیں،بکرے کا گوشت،کوکنگ آئل،پاوڈر ملک بھی مہنگا ہوا ۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ ایک ہفتے کے دوران 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں