0

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 سے 120 فیصد اضافے کا فیصلہ ۔۔۔ ان میں کون کون شامل ہونگے ؟ جا نئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی اجلاس میں وفاقی بیورو کریسی نےتنخواہ میں بھاری اضافے کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی،گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 120 فی صد اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی بیورو کریسی نے آپس میں ریوڑیاں بانٹنے کا فیصلہ کر تے ہوئے تنخواہوں میں بھاری اضافے کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے سیکرٹری کا بینہ ڈویژن کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی بیوروکریسی نے تنخواہوں میں بھاری اضافے کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جس کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 120 فیصد تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے ملازمین کی بنیادی تنخواہ کے برابر یکساں 120 فیصد سیکرٹریٹ الاونس کے ذریعے اضافہ کیا جائے گا۔ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری 2020 سے ہو گا جبکہ تمام وفاقی سیکرٹریز کو 4 لاکھ روپے ایگز یکٹو الاونس دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ سیکرٹری کمیٹی کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات پر مبنی سمری وزیراعظم کو منظوری کے لئے بھیج دی گئی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عمران خان کا لینڈ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، اسلام آباد کا اراضی ریکارڈ اگلے چھ ماہ میں کمپیوٹرائزڈ ہوجائے گا کیونکہ نئی فائلیں ابھی اپ لوڈ کی جا رہی ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں، صحت اور تعلیم سے متعلق ایک اجلاس طلب کیا اور اسکی صدارت کی۔اس اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سی ڈی اے امور علی نواز اعوان ، ایم این اے راجہ خرم نواز ، چیف کمشنر ،سی ڈی اے چیئرمین عامر علی احمد اور انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار خان بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کا اراضی ریکارڈ ڈیجیٹل کیا جائیگا۔اراضی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں