وزیر اعظم نے اہم ترین وفاقی وزیر کو کابینہ سے فارغ کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی افتخار درانی کو وفاقی کابینہ سے فارغ کردیا، کابینہ کی لسٹ سے افتخار درانی کا نام نکال دیا گیا، افتخار درانی کے نکلنے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا ہے۔افتخار درانی کے نکالنے جانے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔ جس کے بعد اب کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام شامل نہیں۔افتخار درانی کے نکلنے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں 25 وفاقی وزراء ، 4 وزرائے مملکت شامل ہیں،اسی طرح کابینہ میں 5 مشیر اور 13معاونین خصوصی بھی شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے مہنگائی میں کمی لانے پر حکومتی اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو کہا کہ میری خواہش ہے کہ برطرف وزراء کو ایک موقع دیں، آپ برطرف وزراء کو ایک موقع دے کرایک بار پھر اپنی ٹیم مضبوط کریں۔میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ کو ایک بااختیار وزیراعلیٰ سمجھتا ہوں، آپ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالنا چاہتا۔ آپ کو بااختیار رکھنے کیلئے وزراء کو برطرف کرنے کی منظوری دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ برطرف وزراء کو سمجھایا ہے کہ وزیراعلیٰ صوبے میں میرا نمائندہ ہے، وزیراعلیٰ کو چیلنج کرنا مجھے چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں