0

”بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی تو ہم۔۔۔“شاہد آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارتی ٹیم کو خوش آمدید کہا ہے اور اب بھی ہم ہر وقت تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم ایشیاءکپ 2020ءکھیلنے کیلئے پاکستان آئی تو اسے خوش آمدید کہیں گے۔ ان کا کہنا تھا ”میرے خیال سے ہم نے ہمیشہ ہی بھارتی ٹیم کو خوش آمدید کہا ہے بلکہ سپورٹس ہی دونوں ممالک کے درمیان فاصلے کم کرنے والا واحد پل ہے۔“ایشیاءکپ کی میزبانی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا معاملہ ہے ، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، میزبانی کوئی بھی کرے، کرکٹ کا کھیل جاری رہنا چاہئے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں افغان باولر نے تابڑ توڑ حملہ کرنے والے بلے باز محمد حریرہ کو اس بزدلانہ طریقے سے آوٹ کردیا کہ کمنٹیٹر بھی چلا اٹھے ۔قومی ٹیم کے بلے باز حریرا 64 رنز پر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ پر موجود تھے جب افغان بولر نور احمد نے انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آوٹ کرکے امپائر سے اپیل کردی۔ امپائر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ دیا جس کے بعد تھرڈ امپائر نے انہیں آوٹ قرار دیا۔افغان بولر نور احمد کو وکٹ تو مل گئی لیکن وہ کمنٹیٹرکی تنقید کا نشانہ بن گئے۔میچ میں کمنٹری کرنے والے ایکسپرٹ نے بھی ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے میچ کی ویڈیو دکھائی جس میں کیوی کھلاڑی ویسٹ انڈین بلے باز کو انجرڈ ہونے کے بعد اٹھا کر ڈریسنگ روم تک لے جارہے تھے۔ نان اسٹرائیکر پر کھڑا کھلاڑی اگر کریز سے باہر ہوتا ہے تو باولر اسے آوٹ کرسکتا ہے کہ لیکن گیم اسپرٹ برقرار رکھنے کے لیے کھلاڑی اس قسم کے اقدام سے گریز کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں