انجری کا شکار حسن علی پی ایس ایل میں شرکت کرپائیں گے یا نہیں؟ شائقین کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی پاکستان سٴْپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن سے قبل مکمل ردہم حاصل کرنے لیے پٴْر عزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی گزشتہ برس پہلے کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے اور جونہی انہوں نے کمر کی تکلیف سے نجات پائی تو ان کی دائیں پسلیوں میں ہیر لائن فریکچر کا انکشاف ہوا، اس وقت سے حسن علی پاکستان ٹیم سے باہر ہیں اور اِن دنوں مکمل فٹنس کے حصول کے لیے ری ہیب پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔حسن علی کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں باقاعدگی سے بولنگ کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد ردہم حاصل کر سکیں، فاسٹ بولر فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ذرائع ٹیم مینجمنٹ کے مطابق حسن علی اب بولنگ اور دوسری ڈرلز کے دوران مشکل محسوس نہیں کر رہے، وہ تیزی سے ردہم حاصل کر رہے ہیں، میچ پریکٹس کے دوران ان میں مزید بہتری آجائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں