تیل کی قیمتیں کم ہونگی یا نہیں ؟سارے خدشات دور ، حکومت نے بالآخر حتمی اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے گزشتہ روز حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے اور مٹی کا تیل 66 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 47 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم حکومت نے سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد فروری میں پیٹرول کی قیمت 116.6 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 127.26، مٹی کے تیل کی قیمت 99.45 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 84.51 روپے فی لیٹر رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں