0

ترکی اور پاکستان کے مابین دو ملکی شہریت کے لئے معاہدہ ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترکی اور پاکستان کے مابین جلد دوہری شہریت کے معاہدے پر دستخط ہونے والے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیلی صباح نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ ایک ایسے معاہدے پر غور کر رہا ہے جس کے تحت دونوں ملکوں کے شہریوں کو دہری شہریت دی جا سکے۔پاکستانی وزارت داخلہ کےمطابق وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ اور ترک سفیر احسان مصطفیٰ یردکول کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ترکی کے سفیر نے اپنی حکومت کی جانب سے دونوں ممالک کو اپنے شہریوں کو دہری شہریت کی اجازت دینے کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تجویز پیش کی۔اس معاہدے کے تحت شہری دونوں ملکوں کی قومیت رکھ سکیں گے اور مشترکہ سطح کے اقدامات سے مستفید ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں