0

بل گیٹس کی بیٹی جینیفرنے مسلمان نوجوان نیال نصر سے منگنی کر لی نیال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا الفاظ لکھے ؟ سوشل میڈیا پر وائرل

نیویارک(نیوز ڈیسک)مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے ارب پتی شخص بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے مصری دوست نیال نصر سے منگنی کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جینیفر نے اپنی منگنی کی خبر شیئر کی۔ جینیفر نے نیال کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ایک تصویر شیئر کی اور منگیتر کے لیے محبت بھرا کیپشن بھی لکھا۔جینیفر کا کہنا تھا کہانہیں باقی کی زندگی نیال کے ساتھ گزارنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔دوسری جانب نیال نصر کی جانب سے بھی منگیتر جینیفر کے ہمراہ دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کااعلان کیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت انسان تصور کر رہے ہیں۔ منگیتر جینیفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جین، ممکنہ طور پر تم میں وہ تمام خصوصیات ہیں جس کا میں تصور کرتا تھا، زندگی بھر آپ کے ساتھ رہنے کا وعدہ کرتا ہوں۔واضح رہے کہ جینیفر کے منگیتر نیال نصر مصر کے مشہور گھڑ سوار ہیں۔ 28سالہ نیل نصر نے 2020 میں ٹوکیو اولمپکس کے لیے مصر کی جانب سے کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔ 23 سالہ جینیفر خود بھی گھڑ سواری کی شوقین ہیں اسی لیے ان کے اور نیال نصر کے روابط قائم ہوئے اور اب دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں